Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
حافظ آباد میں اسٹیج ڈانسر قتل | زرائع نیوز

حافظ آباد میں اسٹیج ڈانسر قتل

ملتان : حافظ آباد میں معروف اسٹیج ڈانسر منزہ ملتانی عرف عاشی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ نامعلوم شخص نے حافظ آباد کے محلہ شریف پورہ میں عاشی کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کی لاش گھر سے ملی ہے جسے پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے چہرے پر گولیاں ماری گئیں۔

پولیس کے مطابق منزہ نے کچھ عرصہ قبل زبیر نامی شخص سے شادی کی تھی، مقتولہ کا شوہر بھی گھر سے غائب ہے۔

(مانیٹرنگ ڈیسک / نیٹ نیوز)