Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
دہشت گردگروہ یورپ اور ایشیا کے حوالے سے کیا منصوبہ بنا رہا ہے ؟ رپورٹ آگئی | زرائع نیوز

دہشت گردگروہ یورپ اور ایشیا کے حوالے سے کیا منصوبہ بنا رہا ہے ؟ رپورٹ آگئی

واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن کے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کے دو سال سے بھی کم وقت کے بعد یہ ملک داعش خراسان کے لیے ایک اہم رابطہ مرکز بن گیا ہے، جہاں سے یہ دہشت گرد گروہ یورپ اور ایشیا میں حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا ہے اور امریکا کے خلاف سازشیں کرنے کی منصوبہ بندی کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان کی لیک ہونے والی دستاویزات میں داعش خراسان کے خطرے کو سلامتی کی بڑھتی ہوئی تشویش قرار دیا ہے۔

حملوں کی منصوبہ بندی واشنگٹن پوسٹ کی طرف سے حاصل کردہ پینٹاگون کی لیک ہونے والی دستاویزات سے پتہ چلتا ہے داعش خراسان سفارت خانوں، گرجا گھروں اور شاپنگ مالز کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔

پینٹاگان کے حکام کو دسمبر میں افغانستان میں داعش کے رہ نماؤں کی طرف سے بنائے گئے ایسے نو پلاٹوں کے بارے میں علم تھا اور پہلے نامعلوم “ٹاپ سیکرٹ” کے جائزے کے مطابق فروری تک یہ تعداد 15 تک پہنچ گئی تھی۔

(مانیٹرنگ ڈیسک, نیٹ نیوز )