Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
عمران سے مذاکرات پر فضل الرحمان نے کیا دو ٹوک جواب دیا ؟ پڑھیئے ! | زرائع نیوز

عمران سے مذاکرات پر فضل الرحمان نے کیا دو ٹوک جواب دیا ؟ پڑھیئے !

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن پی ٹی آئی سے مذاکرات نہ کرنے کے موقف پر قائم ہیں، ان کا کہنا ہے کہ کیوں جھکیں اور کس کے سامنے جھکیں؟۔ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ میں اپنی پریس کانفرنس کی حرف حرف گفتگو پر قائم ہوں۔

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ہم اس وقت عمران خان سے مذاکرات کے فلسفے اور دلیل کو نہیں مانتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس نے ملک کو دیوالیہ کیا، اس سے مذاکرات کس لیے کریں۔

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ حیرت ہے 90 دن میں الیکشن آئین کا تقاضہ ہے لیکن عمران کو راضی کریں تو پھر کوئی بات نہیں۔

جمعیت علمائے اسلام نے مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 26 اپریل کو طلب کر لیا۔ اس حوا لے سے جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ اجلاس 3 سے 4 دن جاری رہ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتِ حال اور عدالتی سطح پر پیدا کردہ بحران کے عوامل پر غور کیا جائے گا۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ‎اجلاس میں موجودہ حالات کے حوالے سے مضبوط جماعتی مؤقف طے کیا جائے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اجلاس میں کے پی سمیت ملک بھر میں امن و امان کی صورتِ حال پر غور ہو گا۔