انیل مسرت کی میچ میں‌ شکست کے بعد رنویر سنگھ سے جھپیاں

ممبئی: بھارتی اداکار رنویر سنگھ نے بھارت سے میچ میں شکست کے بعد پاکستانی مداح اور عمران خان کے دوست کو کو گلے لگاکر تسلی دی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد گراؤنڈ میں موجود پاکستانی مداح کا دل ٹوٹ گیا تھا، جسے رنویر سنگھ نے اپنے پاس بلایا اور گلے لگا کر اُسے تسلی دی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رنویر سنگھ نے پاکستانی مداح کو گلے لگایا اور کہا مایوس مت ہو، اگلا موقع ضرور آئے گا، پاکستان نے اچھا کھیلا، پاکستانی کھلاڑی مخلص اور پیشہ ورانہ ہیں، وہ آئندہ اچھا کھیل پیش کریں گے۔

 

View this post on Instagram

 

#ranveersingh with a Pakistani fan. He is so sweet 👍❤

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani) on

دوسری جانب عمران خان کے قریبی دوست اور معروف بزنس ٹائیکون انیل مسرت کو بھی رنویر سنگھ نے جھپی دی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آگئیں۔