Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
نتائج کی تاخیر بتاتی ہے کہ نتائج تبدیل کیے گئے, حافظ نعیم | زرائع نیوز

نتائج کی تاخیر بتاتی ہے کہ نتائج تبدیل کیے گئے, حافظ نعیم

کراچی : امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ میئر جماعت اسلامی کا ہی بننا ہے، کراچی کی ترقی کے لیے تمام جماعتوں کے ساتھ ملکر کام کرنے کو تیار ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کرانے میں حکومت کی دلچسپی نہیں تھی، ایسے میں ٹرن آؤٹ بہت کم تھا، ہمارے الیکشن پراسس میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ یہی حال اگر جنرل الیکشن میں ہو گا تو اس کی شفافیت پر آواز اٹھے گی، 6 نشستوں پر احتجاج کیا، الیکشن کمیشن نے نوٹس لیا ہے، فارم 11 کے حصول کے لیے ہمیں بہت لڑنا پڑا، نتائج کی تاخیر بتاتی ہے کہ حکومت نے نتائج تبدیل کیے۔

حافظ نعیم کا کہنا ہے کہ دوران الیکشن بھی دھاندلی کی گئی، جماعت اسلامی نے بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی پر سیل قائم کیا ہے، کسی بھی جماعت کو ہماری ضرورت ہو مدد کرنے کو تیار ہیں، یہ سیل انتخابات میں جو خامیاں سامنے آئیں ان کو سامنے لائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ آر اوز اور ڈی آر اوز حالیہ انتخابات پر اثر انداز ہوئے، ری کاؤنٹنگ سے متعلق الیکشن ٹربینول میں بھی جائیں گے، ہم ایک ایک ووٹ کا تحفظ کریں گے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سویڈن میں ترک ایمبسی کے سامنے افسوس ناک واقع ہوا اس کی مذمت کرتا ہوں۔