Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
جنین: اسرائیلی فوج کا حملہ، 8 فلسطینی شہید | زرائع نیوز

جنین: اسرائیلی فوج کا حملہ، 8 فلسطینی شہید

غزہ : اسرائیلی فورسز نے فلسطین کے علاقے جنین پر حملہ کر دیا اور جھڑپیں شروع ہو گئی ہیں۔ جھڑپوں میں 8 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ جنین کیمپ میں گھنٹوں قبل شروع ہونے والی پرتشدد جھڑپوں میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں 8 فلسطینی جان بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ وزارت نے کیمپ کی صورتحال کو انتہائی نازک قرار دیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع نے “فلسطینی خبر رساں ایجنسی” کو بتایا کہ اسرائیلی فوج نے جنین شہر اور کیمپ پر دھاوا بول دیا اور کیمپ میں موجود مکانات کی چھتوں پر چڑھ گئے جس سے اسرائیلی فورسز اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں۔

صہیونی فوجیوں نے گولیوں اور گیس بموں سے فائرنگ کی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فورسز نے کیمپ میں بجلی کی سپلائی منقطع کر دی اور ایمبولینس کے عملے اور صحافیوں کو جنین میں داخل ہونے سے روک دیا۔

ایک اسرائیلی بلڈوزر نے شمالی مغربی کنارے میں جنین گورنمنٹ ہسپتال کے قریب گاڑیوں اور دکانوں کو تباہ کر دیا۔