پشاور : خیبر پختونخوا کی نگراں کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔گورنر ہاؤس پشاور میں نگراں کابینہ کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب میں گورنر خیبر پختون خوا حاجی غلام علی نے نگراں وزراء سے حلف لیا۔تقریب میں نگراں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا اعظم خان، سیاسی شخصیات اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق آئی جی مسعود شاہ اور جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر نگراں کابینہ کا حصہ ہوں گے۔ نگراں کابینہ میں بیرسٹر سانول نذیر، بخت نواز، شفیع اللّٰہ خان اور حاجی غفران بھی شامل ہوں گے۔
خوشدل خان، تاج محمد آفریدی، شاہد خٹک، محمد علی شاہ اور عدنان جلیل بھی نگراں کابینہ کا حصہ ہوں گے
