Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
عمران یا کسی بڑے رہنما کی گرفتاری پر مزاحمت شروع ہوجائےگی, صدر علوی کا انتباہ | زرائع نیوز

عمران یا کسی بڑے رہنما کی گرفتاری پر مزاحمت شروع ہوجائےگی, صدر علوی کا انتباہ

لاہور: صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری ملک میں آگ لگانے کے مترادف ہوگی۔لاہور میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے خیال ظاہر کیا کہ عمران خان یا کسی بڑے رہنما کی گرفتاری سے مزاحمت ہوگی، عمران کو خدشہ ہے کہ الیکشن آگے کر دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست دان مذاکرات کیلئے نہ بیٹھنا چاہیں تو کتنی بار کہوں؟ عمران خان مذاکرات سے انکاری نہیں لیکن حکومت کی طرف سے کوئی پیشرفت نہیں ہو رہی، ڈیرھ ماہ سے حکومت کی جانب سے خاموشی ہے۔صدر عارف علوی نے کہا کہ میں یہاں تک کہہ چکا ہوں فوری الیکشن میں سے ’فوری‘ نکال کر بات کرلیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب سے صوبائی الیکشن کی تاریخ پر بات ہوئی، گورنر کا کہنا ہے اسمبلی توڑنے پر دستخط کرتے تو انہیں تاریخ دینی تھی، وہ کوئی غیر آئینی کام نہیں کریں گے,فواد چوہدری کو جس انداز میں گرفتار کیا گیا وہ درست نہیں تھا، ہتھکڑیاں لگا کر اور منہ پر کپڑا ڈالنے پر شرم آنی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اداروں کو اپنی عزت بحال کرانے کیلئے پولیس کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے,مجھ پر اعتراض ہوگا تو پولیس بلانے کے بجائے اپنی کارکردگی ٹھیک کروں گا، الیکشن کمیشن پر اعتراض ہوگا تو کیا پولیس بلائی جانی چاہیے؟۔