Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی:‌ بچوں‌ کے اغوا میں‌ ملوث افغانیوں‌ کا ایک اور بڑا جرم سامنے آگیا | زرائع نیوز

کراچی:‌ بچوں‌ کے اغوا میں‌ ملوث افغانیوں‌ کا ایک اور بڑا جرم سامنے آگیا

کراچی: کچرا چنتے والے افغان لڑکوں کے بارے میں ایک اور انکشاف سامنے آیا ہے کہ وہ موبائل کی دکانوں کے تالے توڑ کر اُن کا صفایا کررہے ہیں۔

کراچی کی مقامی عدالت نے تھانہ مدینہ کالونی پولیس کے ہاتھوں گرفتار موبائل چوری کرنے والے 2 افغانیوں کو پیر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا،جوڈیشل مجسٹریٹ ویسٹ کے روبرو تھانہ مدینہ کالونی پولیس کے ہاتھوں موبائل فون چوری کرنے والے اور کچرا اٹھانے والے 2 افغانیوں عصمت اللہ اور رحمت اللہ کو عدالت میں پیش کیا۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزموں کو 2 روز قبل تھانہ مدینہ کالونی کے حدود سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزموں کو سی سی ٹی وی کیمروں اور شہریوں کی مدد سے گرفتار کیا گیا، موبائل شاپ سے تقریبا 10 لاکھ روپے کے قیمتی موبائل چوری کیے گئے، 24 قیمتی موبائل فونز کو اپنے گروپ میں بانٹ دیا گیا، گروہ میں کم و بیش 25 افغانی شامل ہیں، گروہ کے افراد دن میں کچرا چنتے ہیں اور رات کو چوری اور اغوا کی وارداتیں کرتے ہیں، گروہ میں خواتین کی موجودگی کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

تفتیشی افسر نے استدعا کی ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے تفتیش کے لیے ریمانڈ دیا جائے، عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے دونوں ملزموں کو پیر تک پولیس کے حوالے کردیا۔