ترکیہ اور شمالی شام میں زلزلے سے اموات 3500 سے زائد ہوگئیں

انقرہ /دمشق /اسلام آباد : ترکیہ کے جنوب اور شمالی شام میں 7.8 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 3500 سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوگئے ،زلزلے کے وقت لوگ گھروں میں سو رہے تھے ، کئی شہروں میں عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جس کی وجہ سے ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے،۔

70سے زائد آفٹر شاکس کا سلسلہ کئی گھنٹے جاری رہا ،ترکیہ میں ایمر جنسی نافذ کر کے غازی انتپ اور حاطے ائیرپورٹ پر سول پروازیں معطل کردی گئیں،صوبہ حاطے میں قدرتی گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی، احتیاطی تدابیر کے طور پر حاطے میں قدرتی گیس کی فراہمی روکنا پڑی ، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

صدر مملکت عارف علوی ،وزیر اعظم شہباز شریف اور دفتر خارجہ نے زلزلے کے نتیجے میں ہونے والی جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہدکھ کی اس گھڑی میں ترک بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: