کراچی : مرحوم رکن اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے کیس میں ملزمہ دانیہ ملک پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔
کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے ملزمہ دانیہ ملک پر فرد جرم عائد کر دی ۔دانیہ ملک نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی جانب سے عدالت میں پیش کیس کا چالان جمع کیا جا چکا ہے۔عدالت نے ملزمہ دانیہ شاہ کو چالان کی نقول فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی، ملزمہ دانیہ شاہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔
