Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
کراچی گرمی کی لپیٹ میں ! آئندہ چند روز موسم کیسا رہے گا؟ جانیئے! |

کراچی گرمی کی لپیٹ میں ! آئندہ چند روز موسم کیسا رہے گا؟ جانیئے!

کراچی: شہر میں گرم ورطوب موسم مزید کئی روز تک برقرار رہ سکتا ہے،ہفتے کو پارہ 37.7 ڈگری رہا،دیہی سندھ کے اضلاع میں ہیٹ ویو کی صورتحال برقرار رہ سکتی ہے۔

دوپہر کے وقت سمندر کی جنوب مغربی ہواوں کی بندش کے سبب ہفتے کو بھی شہر میں موسم گرم اورمرطوب رہا،ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے کے سبب گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37.7 ڈگری جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد رہا،محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق اگلے 3 روز کے دوران کراچی میں موسم گرم ومرطوب رہنے کی توقع ہے۔

صوبے کے بیشتر اضلاع میں ہیٹ ویو جیسی صورتحال برقرار رہ سکتی ہے،دادو،جیکب آباد،سکھر،نواب شاہ اور لاڑکانہ میں درجہ حرارت 45 سے47 ڈگری رہنے کی توقع ہے، 15/16 مئی کو دادو،قمبر شہداد کوٹ،لاڑکانہ اور سکھر میں کہیں کہیں گردوغبار/ گرج چمک کےساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔