پشاور : پشاور پولیس لائنز مسجد دھماکے میں شہید ہونے والے 27پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کردی گئی۔
ترجمان پولیس کے مطابق نماز جنازہ میں آئی جی کے پی،کمانڈ نگ ایف سی، سول و عسکری قیادت نے شرکت کی۔
شہدا کو پولیس دستے نے سلامی پیش کی۔نماز جنازہ کےبعد جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کردئیے گئے۔
