Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
زلزلہ: اموات 25 ہزار سے بڑھ گئیں، شام میں 53 لاکھ افراد بے گھر: اقوام متحدہ | زرائع نیوز

زلزلہ: اموات 25 ہزار سے بڑھ گئیں، شام میں 53 لاکھ افراد بے گھر: اقوام متحدہ

انتاکیہ ،دمشق: ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 25 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ ترکیہ میں 20 ہزار 665اور شام میں3500 افراد لقمہ اجل بن چکے۔شام میں ریسکیو سرگرمیاں جاری ہیں۔

متحدہ عرب امارت، تیونس، لیبیا اور اومان سے امدادی سامان لے کر جہاز شام کے شہر الیپو پہنچ گئے۔ زلزلے کے نتیجے میں ڈیم ٹوٹنے سے ایک گاؤں زیر آب آگیا، متاثرین امداد کے منتظر ہیں۔شامی حکومت نے اپوزیشن کے زیر کنٹرول علاقوں میں امداد بھیجنے کی منظوری دے دی۔

ترکیہ نے کہا ہے کہ وہ شام میں اپوزیشن کے زیر کنٹرول علاقوں تک پہنچنے کیلئے دو مزید راستے کھولنے پر کام کررہا ہے۔ترکیہ میں ٹینٹ سٹی آباد کردیا گیا ، ریسکیو آپریشن میں 100 گھنٹے سے زائدوقت گزر جانے کے باوجود معجزاتی طور پر لوگ زندہ نکل رہے ہیں۔

ترکیہ کے صوبے قہرمن مراعش میں پانچ روز بعد سرچ آپریشن میں سو افراد کو زندہ نکال لیا گیا۔ملا طیہ میں ماہر کتے کی نشاندہی پرملبےسے بارہ افراد کی زندگیاں بچا لی گئیں۔ترکیہ کے علاقہ کارامانمارس میں 70 سالہ خاتون کو 121 گھنٹے ، دیار باقر شہر میں خاتون کو 122اور غازنٹیپ شہر میں ایک معذور شخص سمیت دو افراد کو 114 گھنٹے بعد ملبے سےزندہ نکال لیا گیا۔ملبے تلے دبنے والے شخص کو 104 گھنٹے بعد زندہ نکال لیا گیا جس کی تلاوت کلام پاک کرتے ہوئے ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

ریسکیو ٹیم ایک ہوٹل کے ملبے میں کالج کی والی بال ٹیم کو تلاش کر رہی ہے اور اب تک 3 لاشیں برآمد ہوچکی ہیں۔ترک وزیر صحت نے کہا ہے کہ زخمیوں کی تعداد 80 ہزار تک پہنچ گئی۔ انہوں نے کہا ہم نامعلوم مرنے والوں کی تصاویر شائع کر رہے ہیں۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے مشرقی ترکی کے صوبے آدیمان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے زلزلہ متاثرین سے ملاقات کی۔ترک صدر نے زلزلے میں گھروں سے محروم ہونے والے افراد کے لئے ایک سال کے کرایے کی ادائیگی کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا ہم ہر گھر کو 15,000 لیرا دینے کی تیاری کر رہے ہیں۔دوسری جانب مختلف ممالک کی جانب سے امداد اور ریسکیو اہلکاروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، انڈونیشیا کی 50 ارکان پر مشتمل ریسکیو ٹیم ترکیہ کیلئے روانہ ہوگئی، دوجہازوں پر 24 ٹن امدادی سامان لے کر ارکان جکارتہ ایئرپورٹ سے روانہ ہوئے۔ کیوبا کی جانب سے 32 ارکان پر مشتمل میڈیکل ٹیم ترکیہ میں ریسکیو سرگرمیوں میں حصہ لینے کیلئے روانہ ہو گئی۔

چینی حکومت کی جانب سے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کے لئے 40 ہزار کمبلوں پر مشتمل پہلی کھیپ شنگھائی پڈونگ ایئرپورٹ سے ترکیہ روانہ ہوئی۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ شام میں زلزلے کے نتیجے میں بے گھردو لاکھ 84 ہزار اور ترکی میں پانچ لاکھ 90 ہزار افراد کو خورا ک کی فوری ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق شا م میں 53لاکھ افرادبے گھرہیں،9لاکھ کوامدادکی فوری ضرورت ہے۔ ترکیہ میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے15 پاکستانی طلبا واپس پہنچ گئے۔پاکستانی طالب علم پی آئی اے کی پرواز 708 سے استنبول سے لاہور پہنچے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں زلزلہ متاثرین کیلئے عطیات جمع کرنے کی مہم شروع ہوگئی۔