Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
متحدہ کے بدنام زمانہ کلرز پی ایس پی میں‌ شامل ہوگئے، عشرت العباد | زرائع نیوز

متحدہ کے بدنام زمانہ کلرز پی ایس پی میں‌ شامل ہوگئے، عشرت العباد

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق گورنر سندھ عشرت العباد کا کہنا ہے کہ کراچی میں امن کا کریڈٹ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو نہ دینا تاریخ جھٹلانے کے مترادف ہے،متحدہ کی بدنامی کا باعث بننے والے افراد مصطفیٰ کمال کے ساتھ شامل ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق عمرے کی ادائیگی سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں متحدہ لندن کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس کراچی کے مسائل سمجھنے کی اہلیت نہیں ہے۔ ایم کیو ایم میں ٹارگٹ کلرز اور بھتہ مافیا لوگ ملوث تھے جو اب پاک سر زمین پورٹی کا حصہ بن رہے ہیں۔

کراچی آپریشن کی کامیابی پر اُن کا کہنا تھا کہ شہر میں امن و امان کا سہارا صرف راحیل شریف کو جاتا ہے، سیاسی مقاصد کے لئے قومی کردار کو جھٹلانا بدیانتی ہے۔