Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
کارکنوں پر تشدد کیا جا رہا ہے, شیری مزاری کا اقوام متحدہ کو خط |

کارکنوں پر تشدد کیا جا رہا ہے, شیری مزاری کا اقوام متحدہ کو خط

اسلام آباد: تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے پارٹی ورکرز کی گرفتاری پر اقوام متحدہ سے رجوع کرلیا۔

اقوامِ متحدہ کے خصوصی نمائندے ڈاکٹر ایلس جِل ایڈورڈز کو خط لکھ کر شیریں مزاری نے بتایا کہ اسلام آباد پولیس ان کے ورکرز کو گرفتار کر رہی ہے۔

خط میں شیریں مزاری نے کہا کہ ورکرز کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

شیریں مزاری نے علی بلال عرف ظل شاہ کی تصاویر اور پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی یو این نمائندے سے شیئر کی ہیں۔