Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پھلوں کی خریداری:‌ بائیکاٹ‌ شروع ہونے سے قبل کامیاب | زرائع نیوز

پھلوں کی خریداری:‌ بائیکاٹ‌ شروع ہونے سے قبل کامیاب

کراچی: پھلوں کی خریداری کا بائیکاٹ، عوام کے ساتھ سیاست دان بھی مہنگائی سے تنگ، سب نے آواز صارف کی آواز پر لبیک کہنا شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق منافع خور پھل فروشوں کے خلاف آواز صارف کی سوشل میڈیا اور فیس بک سے چلنے والی مہم عوام میں تیزی سے مقبول ہوئی اور ہر شخص نے اس میں اپنا حصہ ڈالنے کی رضا مندی ظاہر کی۔

شہریوں نے آج سے آئندہ دو روز تک پھلوں کی خریداری کا بائیکاٹ کردیا تو دوسری جانب پھل فروش اور ریڑھی بان بھی پریشان نظر آرہے ہیں، پولیس اہلکار تو اس مہم کا حصہ بن ہی چکے مگر اب اے این پی کے سینیٹر اور تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں موجود پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان بھی اس مہم کے حامی نکلے۔

شاہی سید نے کہا کہ  تین روزہ بائیکاٹ مہم ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ہے اس ہڑتال کی کال عوام نے دی ہے اس لیئے میں ضروری سمجھتا ہوں کہ ذخیرہ اندوز مافیا کے خلاف میں بھی اس ہڑتال میں شامل ہو جاﺅں اگلے تین دن تک نہ تو فروٹ خریدوں گا اور نہ ہی کھاﺅں گا ،جب عوام اٹھ جاتی ہے تو بڑے بڑے بت خود بخود گر جاتے ہیں ،یہ پہلی ہڑتال ہے جو کسی سیاسی جماعت نے نہیں بلکہ عوام نے شروع کی ہے ،اس لیئے اس کی کامیابی انتہائی ضروری ہے۔

خرم شیر زمان نے بھی عوام کا ساتھ دیتے ہوئے پھل نہ خریدنے کا اعلان کیا، جبکہ پی ایس پی قیادت نے بھی اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تیار ہیں۔