Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کیچ: ڈینگی کا مرض بے قابو، ایک ہفتے میں 93 کیسز رپورٹ | زرائع نیوز

کیچ: ڈینگی کا مرض بے قابو، ایک ہفتے میں 93 کیسز رپورٹ

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کیچ میں ڈینگی کا مرض تیزی سے پھیلنے لگا، ایک ہفتے کے دوران مزید 93نئے کیسز سامنے آگئے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فاروق نے بتایا کہ ضلع کیچ میں ڈینگی کی وبا نے شدت اختیار کرلی جس کے باعث روزانہ کی بنیاد پر 12 سے زائد کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ مرض بے قابو ہوگیا اور  تیزی سے پھیل رہا ہے، روزانہ کی بنیاد پر تمام ہی عمر کے اوسطاً 12سے زائد مریض اسپتال آرہے ہیں اور ایک ہفتے کے دوران اب تک 93 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ صرف ضلع کیچ میں گزشتہ تین ماہ کے دوران ڈینگی کے سامنے آنے والے مریضوں کی تعداد 243 تک پہنچ گئی۔ ڈاکٹر فاروق کا کہنا تھا کہ ڈینگی کی روک تھام کے لیے ہنگامی بنیادوں پر صوبائی حکومت سے بجٹ مانگا تھا جو تاحال جاری نہیں کیا گیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ڈینگی کی روک تھام کے لیے اسپرے کررہے ہیں اور لوگوں کو ڈینگی سے بچاؤ سے متعلق آگاہی بھی دی جارہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ڈینگی کی وبا پر قابو پانے کے لیے مزید وسائل کی ضرورت ہے جو مہیا نہیں کیے جارہے۔