Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی، جنگ اخبار کا رپورٹر لاپتہ، پولیس مقدمہ درج کرنے سے قاصر | زرائع نیوز

کراچی، جنگ اخبار کا رپورٹر لاپتہ، پولیس مقدمہ درج کرنے سے قاصر

 کراچی میں روزنامہ ’جنگ‘ کے رپورٹر مطلوب حسین موسوی کو نامعلوم مسلح افراد ان کے گھر سے اپنے ہمراہ لے گئے۔

روزنامہ ’جنگ‘ کے رپورٹر مطلوب حسین موسوی الفلاح تھانے کی حدود سلمان فارسی سوسائٹی میں رہائش پذیر ہیں۔

ان کے اہل خانہ کے مطابق ہفتے کی صبح 4 بجے 20 سے زائد نامعلوم مسلح افراد گھر میں داخل ہوئے جنہوں نے گھر کے تمام افراد کو ایک کمرے میں بند کر دیا۔

مسلح افراد نے اپنے چہرے ڈھانپ رکھے تھے، انہوں نے گھر کی تلاشی لی اور مطلوب حسین موسوی کو اپنے ہمراہ لے گئے۔ معاملے پر علاقہ پولیس سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب سماجی کارکن جبران ناصر نے بتایا ہے کہ مطلوب حسین کے اہل خانہ نے مقدمہ درج کروانے کے لیے شاہ فیصل کے الفلاح تھانے میں درخواست دی البتہ حکام نے وہ لینے سے معذرت کرلی۔

علاوہ ازیں یہ شیعہ مسنگ پرسنز کمیٹی کے سربراہ راشد رضوی نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ رات سے اب تک 6 سے زائد شیعہ لڑکوں کو لاپتہ کیا گیا ہے۔

صحافتی تنظیموں نے رپورٹر کے جبری گمشدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر بازیاب کرنے کا مطالبہ کردیا۔ کے یو جے دستوری اور برنا کے رہنماؤں نے اس ضمن میں پریس ریلیز بھی جاری کی جبکہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر صحافیوں نے اس معاملے کو اجاگر بھی کیا تاکہ متعلقہ حکام تک آواز پہنچائی جاسکی۔