Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
شہر قائد میں نجی جیل چلانے کا انکشاف | زرائع نیوز

شہر قائد میں نجی جیل چلانے کا انکشاف

شہر قائد میں نجی جیل چلانے کا انکشاف

کراچی: کے علاقے تھانہ پیرآباد کی چوکی محمد پور کے چوکی انچارج اے ایس آئی ظفر کی سرپرستی میں نجی جیل کا کام کرنے لگی۔ ذرائع کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی کے حکم سے بند چوکی محمد پور کو اے ایس آئی ظفر نے اپنے دم پر کھول دی جہاں شہریوں کو غیرقانونی طور اغواء کرکے تاوان وصولی کے بعد چھوڑا جانے لگا۔ اس نجی جیل میں اسپیشل و پرائیوٹ پارٹی کے ہمراہ جس میں سفید کلر کی ہائی روف شہریوں کو شارٹ ٹرم کی کڈنیپنگ کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔ڈی آئی جی ویسٹ زون اور ایس ایس پی ویسٹ لاعلم کیسے ہو سکتے ہیں ؟؟؟؟؟

اے ایس آئی ظفر نے محمد پور چوکی کو شارٹ ٹرم کڈ نیپنگ کا بسیرا بنالیا۔ واضع رہے چند دن پہلے غیرقانونی طور شہری اغواء برائے تاوان اور محمد پور چوکی میں موجودگی کے شبہ میں علاقہ مجسٹریٹ نے چھاپہ بھی مارا تھا۔ اے ایس آئی ظفر نے صفدر نیازی نامی شخص کے ساتھ مل کر پرائیوٹ لوگوں پر مشتمل اسپیشل پارٹی بنا کر انہیں ھائی روف سوزوکی استعمال میں دی ہوئی ہے۔ ھائی روف سوزوکی میں شہریوں کو اغواء کر کے چوکی میں رکھتے ھیں رشوت وصولی بعد رھا کیا جاتا ھے۔ گذشتہ دن بھی کئی شہریوں ھائی روف میں لے جا کر محمد پور چوکی رکھا گیا رشوت وصولی بعد چھوڑا گیا۔

کیسے ممکن ھے کہ بہترین افسر عاصم قائم خانی ڈی آئی جی ویسٹ اور ایس ایس پی ویسٹ میڈم سہائی عزیز کی موجودگی میں اے ایس آئی ظفر غیرقانونی اقدام کا مرتکب بنے ضرور کوئی غیبی طاقت ھے جو اے ایس آئی ظفر کو شہہ دے رھی ہے۔ علاقہ مکینوں نے ایڈیشنل آئی جی کراچی/ ڈی آئی جی ویسٹ سے اپیل کی ھے اے ایس آئی ظفر کے غیرقانونی اقدام کا نوٹس لیا جائے اور محکمانہ کاروائی کی جائے۔