کشمور:ڈاکوؤں کا پولیس چوکی پر حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید

کندھ کوٹ کشمور میں ڈاکوؤں نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حملے میں فائرنگ سے ایس ایچ او سميت 4 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کشمور میں کچے میں نئی چیک پوسٹ قائم کی جا رہی تھی کہ ڈاکوؤں نے حملہ کر دیا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ڈاکو فرار ہو گئے۔

ایس ایس پی عرفان سموں نے کہا ہے کہ شہید اہلکاروں میں صابر علی اور احد علی ڈومکی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: