Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سیلاب کی تباہ کاریاں، کپاس کی پیداوار میں 36 فیصد کمی | زرائع نیوز

سیلاب کی تباہ کاریاں، کپاس کی پیداوار میں 36 فیصد کمی

کراچی :سیلاب کی تباہ کاریوں کے مزید اثرات سامنے آنے لگے، یکم فروری تک کپاس کی پیداوار میں 36 فیصد تک کی کمی ریکارڈ کی گئی۔پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعداد شمار کے مطابق یکم فروری تک کپاس کی پیداوار 36 فیصد کمی کے بعد 47 لاکھ 60 ہزار بیلز ریکارڈ کی گئی۔

سندھ میں کپاس کی پیداوار 47 فیصد کمی کے بعد 18 لاکھ بیلز جبکہ پنجاب میں کپاس کی پیداوار 26 فیصد کمی کے بعد 28 لاکھ 90 ہزار بیلز ریکارڈ کی گئی۔اس عرصے میں ٹیکسٹائل ملز نے 41 لاکھ 70 ہزار بیلز کی خریداری کی۔

زرعی ماہرین کے مطابق موسمیاتی تبدیلوں اور سیلاب کے باعث کپاس کی پیداوار میں کمی ہورہی ہے۔