Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سندھ حکومت نے ماسٹر پلان کو سندھ ماسٹر پلان بنانے کافیصلہ کرلیا | زرائع نیوز

سندھ حکومت نے ماسٹر پلان کو سندھ ماسٹر پلان بنانے کافیصلہ کرلیا

سندھ حکومت نے ماسٹر پلان کو سندھ ماسٹر پلان بنانے کافیصلہ کرلیاکراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو نہ دینے کا متصبانہ فیصلہ ،متحدہ ورکرز فرنٹ ماسٹرپلان کا شدید احتجاج کااعلان ، مسودہ تیار آئندہ چند روز میں سندھ کابینہ کے اجلاس میں منظوری کے لیئے پیش کرنے کاامکان

کراچی(رپورٹ:سید محبوب احمدچشتی) سندھ حکومت کی متصبانہ کاروائی پر متحدہ ورکرز فرنٹ (ماسٹرپلان)کاشدید احتجاج کافیصلہ ،کراچی بلڈنگ کنڑول اتھارٹی کو (سندھ بلڈنگ کنڑول اتھارٹی) بنانے کے بعد سندھ ماسڑ پلان بنانے کی حتمی کاروائی مکمل کرلی گئی ذرائع کے مطابق وزیربلدیات سعید غنی اور وزیرقانون مرتضیٰ وہاب نے محکمہ ماسٹر پلان کو کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں نہ دینے اور سندھ ماسٹرپلان بنانے کاقانونی مسودہ تیار کرلیااہم ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں سندھ کابینہ کے اجلاس میں منظوری کے لیئے پیش کرنے کاامکان ،کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو محکمہ ماسٹر پلان نہ دینے اور سندھ ماسٹر پلان بنانے کے متصبانہ فیصلے پر متحدہ ورکرز فرنٹ (ماسٹرپلان) نے شدید ردعمل دینے کاعندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس عمل سے احساس محرومی میں مزید اضافہ ہوگا سندھ حکومت کے اس تعصب سے بھرپور عمل کو شدید تنقید کانشانہ بناتے ہوئے ترجمان متحدہ ورکرز فرنٹ ماسٹرپلان نے کہا ہے کہ ہم اس متصبانہ فیصلے کے خلاف ہرسطع پر اپنی آواز بلندکرینگے