لاہور:پاکستان کے سابق کپتان اور موجودہ چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ آفریدی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے۔
ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی کی بیٹی اقصیٰ آفریدی کی مہندی لگوائی گزشتہ روز ان کے گھر پر ہوئی جب کہ آج برات ہوگی۔ا
قصیٰ آفریدی کی شادی نصیر ناصر نامی شخص سے ہورہی ہے، جوڑے کی شادی کا ڈیجیٹل کارڈ ایونٹ پلینر نے شیئر کیا ہے۔
شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے منسوب ہیں جن کا نکاح آئندہ برس فروری کی 3 تاریخ کو ہوگا۔
