Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
قرض کی واپسی سے بچنے کیلئے خاتون نے موت کی جھوٹی خبر پھیلا دی ! | زرائع نیوز

قرض کی واپسی سے بچنے کیلئے خاتون نے موت کی جھوٹی خبر پھیلا دی !

جکارتہ: کچھ لوگ ادھار واپس نہ کرنے کے متعدد بہانے تلاش کرتے ہیں لیکن انڈونیشیا میں ایک خاتون نے ادھار واپس دینے سے بچنے کیلئے اپنی ہی موت کا ڈرامہ رچایا۔

لیزا نے کمیٹی کے نام پر 364ڈالر (تقریباً 82ہزار روپے) ادھار لئے تھے اور ادائیگی کے مسلسل تقاضوں پر اس نے 20نومبر کو پیسے دینے کا وعدہ کیا اور پھر 6دسمبر تک مزید توسیع مانگ لی، تاہم جب یہ تاریخ آئی تو اسکے بیٹے نے فیس بک پر اپنی ماں کی روڈ حادثے میں موت کا اعلان کیا اور کفن میں لپٹی لاش کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

کمیٹی گروپ نے دکھ کا اظہار کیا تاہم تدفین کیلئے گھر سے کافی دور جگہ کے اعلان پر انہیں شک ہوا، جب انہوں نے چھان بین کی تو پتہ چلا کہ خاتون نے ڈرامہ رچایا تھا۔