Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
اسحاق ڈار کے منجمد اثاثہ جات بحال | زرائع نیوز

اسحاق ڈار کے منجمد اثاثہ جات بحال

لاہو ر: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نیب سے بڑا ریلیف مل گیا۔ نیب کے حکم پر ضلعی انتظامیہ لاہور نے اسحاق ڈار کے منجمد اثاثہ جات کو بحال کر دیا۔

ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد 7ایچ گلبرگ تھری ہجویری ہائوس کی سپرداری کروا دی ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسحاق ڈار کے بنک اکائونٹس کو بحال کرنے کا مراسلہ بھی بنک انتظامیہ کو جاری کر دیا گیا۔

نجی بینک اکائونٹ میں 50کروڑ 79لاکھ 48ہزار بحالی کا مراسلہ جاری کیا گیا جبکہ ضلعی انتظامیہ نے دو نجی بینکوں میں اسحاق ڈار کے اکائونٹس کو بحال کرنے کے لئے بھی بینک انتظامیہ کو خط لکھا دیا ۔

لاہور انتظامیہ نے کہا ہے کہ نیب کو دوبارہ خط کی تصدیق پر ایک گھر کی سپرداری کرا دی ہے۔