راولپنڈی، چاغی: ضلع کرم کے علاقے اراولی میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ ہوگئی۔
آئی ایس پی آرکے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 2دہشتگرد مارے گئے،دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے 3جوان جام شہادت نوش کرگئے،شہدا میں صوبیدارشجاع محمد،نائیک محمد رمضان اور سپاہی عبدالرحمان شامل ہیں،شہیدصوبیدارشجاع محمد کی عمر43سال،تعلق خیرپورسے تھا۔
نائیک محمد رمضان کی عمر32سال اورتعلق خضدار،سپاہی عبدالرحمان کی عمر30سال اورتعلق سکھرسے تھا۔مارے گئے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکہ خیزموادپکڑاگیا۔
ہلاک ہونیوالے دہشتگرد سکیورٹی فورسز کیخلاف دہشتگردی کی متعددکارروائیوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آرکے مطابق علاقے میں موجودمزیددہشتگردوں کے مکمل خاتمے کیلئے آپریشن جاری ہے،پاک فوج دہشتگردی کو ختم کرنے کیلئے پر عزم ہے،بہادرجوانوں کی قربانیاں ہمارےعزم کومزیدمضبوط کرتی ہیں۔
چاغی میں سیکورٹی فورسز کی مشترکہ کاروائی میں دہشت گردوں کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر چاغی حسین جان بلوچ کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر سیندک کے علاقے پاک ایران سرحدی علاقہ کرتاکہ میں زیر زمین چھائے گئے بھاری مقدار میں اسلحہ گولہ،باردو واکی ٹاکی ،ایل ایم جی،رائونڈز، ایس ایم جی،ودیگر مواصلاتی آلات بر آمد کرکے قبضے میں کر لیا ڈپٹی کمشنر کے مطابق اس طرح کے کاروائیاں مزید جاری رہیگا تاہم ایک بہت بڑی تخریب کاری کا منصوبہ لگتا تھا خفیہ اطلاع ملنے پر کاروائی کرکے ناکام بنادیا ، مزید تحقیقات جاری ہے۔
