Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
دوا ساز کمپنیوں کا ایک ہفتے بعد دواؤں کی پیداوار بند کرنے کا اعلان | زرائع نیوز

دوا ساز کمپنیوں کا ایک ہفتے بعد دواؤں کی پیداوار بند کرنے کا اعلان

اسلام آباد : دوا ساز کمپنیوں نے ایک ہفتے بعد دواؤں کی پیداوار بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

فارما سوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے رہنما نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈالر مہنگا ہونے سے خام مال مہنگا ہوگیا ہے جبکہ بجلی اور گیس بھی مہنگی ہوچکی ہے، ایسے میں موجودہ قیمت پر دوا بنانا ممکن نہیں رہا۔

ان کا کہنا تھاکہ ایک ہفتے بعد ادویات کی پیداوار بند کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی، لاہور اور راولپنڈی کی 10 کمپنیاں پیداوار بند کرنے کے نوٹس دے چکیں، ایک ہفتے کے بعد ادویات کی پیداوار اور سپلائی کمپنیوں کیلئے ممکن نہیں رہے گی، خام مال،بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے، اگلے چند دنوں میں تمام دواسازکمپنیاں پیداوار بند کرنے کے نوٹس دیں گی۔