Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
موٹروے کرپشن، اربوں کی پراپرٹی اور 97 کروڑ کیش برآمدگی سوالیہ نشان ؟ | زرائع نیوز

موٹروے کرپشن، اربوں کی پراپرٹی اور 97 کروڑ کیش برآمدگی سوالیہ نشان ؟

کراچی : حیدر آباد سکھر موٹروے کرپشن، اربوں کی پراپرٹی اور 97 کروڑ کیش برآمد کر لیا گیا۔

گرفتار ملزم سے مجموعی طور پر برآمد رقم 97 کروڑ 60 لاکھ روپے ہوگئی، ملزمان نے مہنگی سوسائٹی میں ایک ہی دن میں 14 ولاز خریدے تھے۔

نیب حکام نے تفصیلی رپورٹ عدالت میں پیش کردی، احتساب عدالت نے عاشق کلیری کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

مٹیاری موٹروے فنڈز میں سوا دو ارب روپے کی مبینہ کرپشن کے الزام میں گرفتار عاشق کلیری سمیت سابق ڈپٹی کمشنر مٹیاری عدنان رشید، سابق اسسٹنٹ کمشنر سعید آباد منصور علی عباسی، سابق ایریا بینک منیجر تابش علی شاہ کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے رکن قومی اسمبلی مخدوم جمیل الزماں کے کوآرڈینیٹر اسلم پیرزادہ کے پیش نہ ہونے پر درخواست ضمانت منسوخ کردی جبکہ ملزم عاشق کلیری کو14 روزہ ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔

نیب حکام کےمطابق سیاسی شخصیات کے مبینہ فرنٹ مینز نے کراچی اور نوابشاہ کے پوش علاقوں میں ایک ارب روپے سے زائد کے ولاز، بنگلوز اورگاڑیاں خریدیں۔ تمام پراپرٹی با اثر شخصیات کی ایما پر خریدی گئی۔