کراچی (رپورٹ.ذیشان احمد صدیقی )نیو کراچی میں شوہر نے ساتھیوں کے ہمراہ اپنی بیوی، ساس ،سالی ،اور سالے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،گزشتہ روز یوسف گوٹھ کے رہائشی دانش نے اپنے بھائیوں اور دوستوں کے ہمراہ بلال کالونی تھانے کی حدود سیکٹر فائیو ڈی نیو کراچی میں اپنی ساس کے گھر دھاوا بول دیا۔
دانش نے اپنی بیوی عائشہ کو بالوں سے پکڑ کے گھر سے باہر نکالا اور مارپیٹ کرتے ہوئے زبردستی اپنے ہمراہ لے جانے کی کوشش کی جس پر اہلِ محلہ نے بیچ بچاو کرایا تو دانش اور اس کے ساتھیوں نے محلے داروں پر بھی تھپڑوں کی بارش شروع کردی جس پر اہل محلہ نے فوری بلال کالونی تھانے کو اطلاع دی تو پولیس نے موقع پر پہنچ کر دانش اور اسکے 4 ساتھیوں کو گرفتار کرلیا جبکہ 5 افراد فرار ہوگئے عائشہ کی والدہ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ میرا داماد دانش جو کہ یوسف گوٹھ کا رہائشی ہے 6 ماہ قبل اپنی بیٹی عائشہ کی شادی کی تھی اور شادی کے بعد سے ہی میرا داماد شراب کے نشے میں میری بیٹی کو روز مارتا پیٹتا تھا آخر کار تنگ آکر دو روز قبل میری بیٹی عائشہ میرے گھر آگئی اور ہم نے فیصلہ کیا کہ کسی بھی صورت ہم اپنی بیٹی کو اس جلاد کے سپرد نہیں کرینگے ،میرے داماد دانش نے پہلے مجھے فون کر کے دھمکیاں دی کے میری بیوی کو واپس بھیجو ،بعدازاں دانش اپنے بھائیوں اور دوستوں کے ہمراہ میرے گھر آیا اور میری بیٹی کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتا ہوا باہر لے گیا ،جس پر میری بڑی بیٹی ہما نے اپنی بہن کو بچانے کی کوشش کی جس پر انھوں نے اس کو مارا پیٹا اور اس کے بھی کپڑے پھاڑ دئیے اور گالیاں دی ،چیخ و پکار اور مارپیٹ کے باعث پڑوسی اور اھلِ محلہ بھی پھنچ گئے مگر دانش اور اسکے ساتھیوں کی آنکھوں میں خون سوار تھا اور انہونے پڑوسی کو بھی مارا پیٹا،پولیس کے مطابق ملزمان کو بغیر FIR درج کئے لاکب نہیں کر سکتے لہٰذا میڈیکل رپورٹ کے بعد FIR کے اندراج کو یقینی بنایا جا سکے گا اس لئے ہم نے دانش اور اسکے ساتھیوں کو چھوڑ دیا۔جب کہ ملزم دانش نے تھانہ بلال کالونی سے باہر نکلتے ہی اپنی ساس کو فون کیا اور اس معاملے میں شامل ہونے والے پڑوسی اور دیگر لوگوں کو جان سے مارنے کی دھمکی دی اور کہا کے اب اسلحے سے لیس Hi ace لڑکوں کو لیکر آونگا اور اپنی بیوی کو لیکر جاؤنگا اور اپنا بدلہ لونگا،
عائشہ کی والدہ نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ، وزیراعلی سندھ،گورنر سندھ
آئی جی سندھ،ایڈیشنل آئی جی کراچی سے ملزمان کی گرفتاری اور ان کو اور ان کی بیٹی کو قانونی تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
