Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ہانیہ عامر نے ساتھی اداکارہ یشمیٰ گل عین ضرورت پر مدد کر دی ! | زرائع نیوز

ہانیہ عامر نے ساتھی اداکارہ یشمیٰ گل عین ضرورت پر مدد کر دی !

کراچی :پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ یشمیٰ گل نے اداکارہ ہانیہ عامر کے جوڑے میں جلوے بکھیر دیئے، عین وقت پر ان کی ناک کٹنے سے بچ گئی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر یشمیٰ گل نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں ہلکے جامنی رنگ کا لباس زیب تن کئے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں اداکارہ کو کسی تقریب میں شرکت کے لیے اپنے اپارٹمنٹ سے نکل کرگاڑی میں بیٹھتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

اس ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے ہانیہ عامر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ آخری منٹ پر جوڑا دے کر ناک کٹنے سے بچانے کا شکریہ، آپ کا لباس آدھا انچ کھل چکا ہے۔

ویڈیو کے کیپشن سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یشمیٰ گل کو کسی تقریب کے لیے لباس کی ضرورت پڑگئی تھی اور ہانیہ عامر ان کی مدد کو آئیں اور ان کی ناک کٹنے سے بچالی تاہم جسامت میں فرق ہونے کے باعث یشمیٰ کو ہانیہ کا لباس ڈھیلا کروانا پڑا ہے۔

ہانیہ عامر نے یشمیٰ گل کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے ان کی تعریف کی ہے جس پر یشمیٰ گل نے ایموجی بناکر ان کا شکریہ ادا کیا ۔