Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی کے شہری پیپلزپارٹی کی کامیابی تسلیم نہیں کر رہے , حلیم عادل | زرائع نیوز

کراچی کے شہری پیپلزپارٹی کی کامیابی تسلیم نہیں کر رہے , حلیم عادل

کراچی : تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی کامیابی کراچی والے بھی تسلیم نہیں کررہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ آج شکست خوردہ عناصر نے بہت گھٹیا حرکت کی، ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ نوٹس لیں۔

حلیم عادل نے کہا کہ آئی جی سے ایس ایس پی تک پولیس گردی اور ٹھپہ گردی سے بلدیاتی الیکشن ہوا، میں اپوزیشن لیڈر ہوں ہماری نظر اس الیکشن کی کوئی حیثیت نہیں۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ڈی سی کورنگی اس نظام کا بروکر ہے قبضے کرانے والا افسر ہے، اس نے ہمارے ایم پی ایز کو بھی گرفتار کرایا۔

انہوں نے کہا کہ کرپٹ اے سی اور مختیار کاروں کو الیکشن کا سسٹم دیا ہوا ہے، دراصل یہ الیکشن ہی سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس دھاندلی زدہ الیکشن اور اس کے نتیجے میں قائم ہونے والے ناجائز حکومت کو ختم کروا دیں گے۔