Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
جامعہ کراچی کی خاتون پروفیسر کو ہراساں کرنے کا معاملہ، نیا رخ اختیار کرگیا | زرائع نیوز

جامعہ کراچی کی خاتون پروفیسر کو ہراساں کرنے کا معاملہ، نیا رخ اختیار کرگیا

جامعہ کراچی کی خاتون پروفیسر کو ہراساں کرنے کا معاملہ نیا موڑ اختیار کرگیا، ایف آئی اے نے جامعہ کراچی کی متاثرہ خاتون پروفیسر کی کیس فائل ہی غائب کردی۔

کراچی: ایف آئی اے نے  جامعہ کراچی کی متاثرہ خاتون پروفیسر کی جعلی آئی ڈی کے ذریعے غیر اخلاقی تصاویر،  ویڈیوز فیس بک پر اپ لوڈ کرنے پر جامعہ کراچی کے اسسٹنٹ پروفیسر کو گرفتار کیا تھا۔

ملزم فرحان کامرانی جعلی آئی ڈی کے ذریعے خاتون پروفیسر کی غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوز فیس بک پر اپ لوڈ کرتا تھا، ایف آئی اے ملزم کو بچانے میں سرگرم کیس فائل غائب کرکے خاتون پروفیسر کو ہی حراساں کرنے لگی۔

ملزم فرحان کامرانی 4 اکتوبر سے گرفتار ہے جبکہ عدالت اُس کی چار بار درخواست ضمانت مسترد بھی کرچکی ہے، عدالتی احکامات کے باوجود کیس کے تفتیشی افسر حامد علی نے کیس فائل پیش نہیں کی، ملزم فرحان کامرانی کے ساتھی خاتون پروفیسر کو مختلف طریقوں سے حراساں کرنے لگے ۔

ملزم کے اہلخانہ اور دیگر ساتھیوں کی جانب سے خاتون پروفیسر کو حراساں کرنے پر مقدمہ مبینہ ٹاون تھانے میں درج ہے، عدالت نے ایف آئی اے کو واقعہ کی مکمل تفتیش کرکے کیس فائل پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔