Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
نوازشریف کی پارٹی کو انتخابات کیلئے تیار رہنے کی ہدایت | زرائع نیوز

نوازشریف کی پارٹی کو انتخابات کیلئے تیار رہنے کی ہدایت

لاہو ر:مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنی جماعت کو عام انتخابات کے لئے تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے سیاسی ٹیم کو بھرپور متحرک ہونے کا ٹاسک دے دیا ۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے لاہور میں موجودہ پارٹی کی سیاسی ٹیم کو موجودہ سیاسی صورت حال میں اہم ہدایات جاری کردی ہیں۔نواز شریف نے ن لیگ کو پنجاب میں اعتماد کے ووٹ اور عام انتخابات کی تیاری کے لئے تیار رہنے کا کہہ دیا ہے۔

سابق وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ ن لیگی رہنما اور کارکن پنجاب میں اعتماد کے ووٹ سے قبل سیاسی سرگرمیاں تیز کردیں،اس سلسلے میں گورنر ہائوس اور سٹیٹ گیسٹ ہائوس کو پارٹی رہنمائوں کیلئے کھولنے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ، ان مقامات پر کچہریوں کا انعقاد کیا جائے گا جن میں عوام کے بنیادی مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے احکامات دیئے جائیں گے۔