Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پشاور زلمی کو4 وکٹوں سے شکست،لاہور قلندر پی ایس ایل 8 کے فائنل میں پہنچ گئی | زرائع نیوز

پشاور زلمی کو4 وکٹوں سے شکست،لاہور قلندر پی ایس ایل 8 کے فائنل میں پہنچ گئی

لاہور : پشاور زلمی کو ہرا کر لاہور قلندرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے فائنل میں پہنچ گئی۔

لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی نے 171 رنز کا ٹارگٹ دیاتھا۔جواب میں لاہور قلندرز نے 19 اوور کی 5ویں‌ بال پر مقررہ ہدف حاصل کرلیااور پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پشاور زلمی کی جانب سے محمد حارث 85 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کپتان بابر اعظم 42 اور صائم ایوب 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔بھانوکا راجاپکشا 25 اور حسیب اللہ 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے راشد خان اور زمان خان نے 2،2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 1 وکٹ حاصل کی۔