کراچی: محکمہ اطلاعات سندھ نے جعلی صحافیوں اور بلیک میلنگ کر کے پیسہ بنانے والے اخبارات کے خلاف بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا۔
محکمہ اطلاعات میں رجسٹرڈ چوہتر جعلی اخبارات کی رجسٹریشن کی منسوخی کے احکامات جاری کیے، ذرائع کے مطابق مزکورہ اخبارات کی ڈکلریشن منسوخی کے احکامات بھی جاری کردئیے گئے۔
جعلی اخبارات کی ڈکلریشن منسوخی کے احکامات مشیر اطلاعات بیرسٹر مرتضی وہاب کی ہدایت پر دئیےگئے، محکمہ اطلاعات سندھ نے اس ضمن میں متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو خط ارسال کردئیے۔
محکمہ اطلاعات نے سندھ بھر کے اخبارات کی جانچ پڑتال، ملازمین اور انکے دفاتر سے متعلق انکوائری کمیٹی بنائی تھی، انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں مزکورہ چوہتر اخبارات کے متعلق اہم فیصلہ کیا گیا۔
مزکورہ اخبارات کے دفاتر اور نہ ملازمین کا کوئی وجود تھا۔مزکورہ اخبارات کی منسوخی سے محکمے کو سالانہ لاکھوں روپے اشتہارات کی مد میں بچت ہوگی۔
سیکریٹری محکمہ اطلاعات سندھ عبدالرشید سولنگی کی چوہتر جعلی اخبارات کی منسوخی کی تصدیق جعلی روزناموں، ہفتہ وار، ماہانہ اخبارات و رسائل کو مرحلہ وار منسوخ کرینگے۔ سیکریٹری اطلاعات سندھ
