Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ورلڈکپ 2019: سری لنکا کو جنوبی افریکا سے شکست کا سامنا | زرائع نیوز

ورلڈکپ 2019: سری لنکا کو جنوبی افریکا سے شکست کا سامنا

ڈرہم: کرکٹ ورلڈکپ کے 35 ویں میچ میں جنوبی افریقا نے سری لنکا کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

سری لنکن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئےجنوبی افریکا کو203رنز کا ہدف دیا ، سری لنکن ٹیم کی جانب سے کشال پریرا اوراویشکا فرنینڈو 30، 30 بنا کر نمایاں رہے جبکہ جنوبی افریقہ کے گیند باز مورس اور ڈیوائن پریٹوریئس نے 3، 3 اور ربادا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جنوبی افریکا نےہدف با آسانی 38 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا، جنوبی افریکا کی ٹیم کی جانب سے ڈوپلیسی 96 اور ہاشم آملہ 80 رنز بناکر ناقابل شکست رہے جبکہ سری لنکا کے گیند باز ملنگا ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

ورلڈکپ میں آسٹریلیا 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، بھارت اور نیوزی لینڈ 11، 11 کے پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے جب کہ میزبان انگلینڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

بنگلہ دیش اور پاکستان 7، 7 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب 5 ویں اور چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔

ورلڈکپ 2019 کھیلنے والی دس میں سے تین ٹیمیں افغانستان، جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز ایونٹ سے باہر ہوچکی ہیں۔