رانا فواد نے لاہور قلندرز فروخت کرنے کے حوالے سے بڑا اشارہ دے دیا

لاہور قلندرز کی مایوس کن کارکردگی دیکھتے ہوئے اس کے مالک رانا فواد نے فرنچائز کو فروخت کرنے کا عندیہ دے دیا۔

سابق پاکستانی کرکٹر تنویر احمد کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کے مالک ٹیم کی کارکردگی سے اتنے مایوس ہوگئے ہیں کہ وہ فرنچائز فروخت سکتے ہیں، پی ایس ایل سیزن 5 میں لاہور قلندرز نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پر سب سے آخری پوزیشن برقرار رکھی ہوئی ہے۔

بدھ کے روز اسلام آباد یونائیٹڈ سے سب سے بڑے 71 رنز کے مارجن سے ہارنے کا ریکارڈ بھی لاہور قلندرز نے اپنے نام کرلیا۔اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 2018 کراچی کنگز کو 67 کے مارجن سے شکست دی تھی۔ تنویر احمد نے کہا کہ اگرٹیم کی پرفارمنس ایسی ہی رہی تو رانا فواد فرنچائز کو بیچ سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ فرنچائز ہر سال ملک بھر میں ٹیلنٹ ہنٹس کروانے اور کھلاڑیوں کو تیار کرنے میں اچھا خاصا پیسہ خرچ کرتی ہے لیکن نتیجہ انتہائی مایوس کن نکلتا ہے اور 5 سیزنز میں لاہور قلندرز نے کسی بھی جگہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ انہوں نے اسلام آباد کیخلاف لاہور قلندرز کے آن فیلڈ فیصلوں پر بھی تنقید کی کہ فخر زمان کو بٹھا کر آؤٹ آف فارم بیٹسمن سلمان بٹ کو کیوں کھلایا گیا؟ انہوں نے کہا سلمان بٹ ٹی 20 فارمیٹ کا کھلاڑی ہی نہیں ہے فخر زمان کو بٹھا کر اسے کھلانا سمجھ سے بالاتر فیصلہ تھا۔

لاہور قلندرز اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے ہے جس نے 5 میچزمیں سے صرف ایک میں فتح حاصل کی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں: