پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سرفراز احمد جیسے فائٹر کپتان کی ضرورت ہے اور اگر بورڈ انھیں تینوں فارمیٹ کے لیے ٹیم کا کپتان بنانا چاہتا ہے تو یہ پاکستان کے لیے ایک اچھا قدم ہوگا۔
کراچی یونیورسٹی کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ سرفراز میں ٹیم کی کپتانی کی صلاحیت ہے، وہ ایک سچا فائٹر ہے اور میں بحیثیت کپتان اس کی حمایت کروں گا۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اچھی کارکردگی دکھانے پر پاکستان کرکٹ ٹیم میں واپسی کے سوال پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ‘میں نے جتنی کرکٹ کھیلنا تھی کھیل لی، اب صرف انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی لیگز کھیلوں گا ‘۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹاسک فورس کے سربراہ جا ئلز کلارک کا دورہ پاکستان کے لیے ایک اچھا قدم ہے اور اس کا کریڈٹ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور شہریار خان کو جاتا ہے، جبکہ کلارک کے دورے سے دنیا کو یہ پیغام بھی ملا ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال بہتر ہے۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے اصل فوائد تب ہی حاصل کیے جاسکتے ہیں جب یہ پاکستان میں منعقد ہو، لاہور میں پی ایس ایل فائنل کا انعقاد ایک مثبت قدم ہے لیکن یہ میچز کراچی، ملتان، فیصل آباد، پشاور اور پاکستان کے دیگر بڑے شہروں میں بھی منعقد ہونے چاہئیں۔
بوم بوم آفریدی نے مزید کہا کہ سابق کپتان عمران خان نے بھی ان کی فٹنس کی تعریف کی ہے جس کا مطلب ہے کہ وہ ابھی مزید کھیل سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے گزشتہ سال ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دوران آخری مرتبہ پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کی تھی جس کے بعد وہ ٹیم سے مسلسل ڈراپ ہیں۔
بشکریہ ڈان نیوز
Enhance, This is a good website Enhance
Penis, This is a good website Penis
Enhance, This is a good website Enhance
viagra, This is a good website viagra
Areola, This is a good website Areola
Sex, This is a good website Sex
Prostate, This is a good website Prostate
Sex, This is a good website Sex
Breast, This is a good website Breast