میئر کراچی وسیم اختر نے کراچی ایم اے جناح روڈ پر ڈکیتی مزاحمت پر فوجی اہلکار کے قتل کے بعد شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم پر تشویش کا اظہار کردیا۔
میئر وسیم اختر کاشہر میں بڑھتے ہوئے جرائم پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت میں مکمل ناکام ہو چکی، صوبائی حکومت کی نااہلی سے سرکاری اداروں کے افسران بھی محفوظ نہیں ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ایم اے جناح روڈ پر افسوس ناک واقعہ پیش آیا، حکومت سندھ کی نااہلی، ناکامی جانچنے کے لئےیہ واقعہ ہی کافی ہے رقم اور موبائل چھیننےوالوں نےہمارے قیمتی افسر کی جان لےلی۔
یاد رہے کہ عید کے پہلے روز ایم اے جناح روڈ پر واقع دلپسند سوئیٹس سے تھوڑا آگے نامعلوم افراد نے ملٹری افسر کو روک کر اُسے لوٹنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر اُسے قتل کردیا تھا۔
