Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
قبائلی علاقوں میں‌ حالات خرابی کا عذر، کے پی حکومت کا الیکشن ملتوی کرنے کا مطالبہ | زرائع نیوز

قبائلی علاقوں میں‌ حالات خرابی کا عذر، کے پی حکومت کا الیکشن ملتوی کرنے کا مطالبہ

پشاور: صوبائی حکومت نے امن و امان کی خراب ہوتی صورتحال کے پیش نظر قبائلی اضلاع میں ہونے والے خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات کو ملتوی کرنے کی درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرادی۔

وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے بتایا کہ کے پی حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کو تحریری درخواست ارسال کی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ قبائلی اضلاع کے حالات اس وقت ٹھیک نہیں ہےاور امن و امان کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

خیبرپختونخواہ کی حکومت نے اپنی درخواست میں قبائلی علاقوں میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال کا ذمہ دار پی ٹی ایم کو قرار دیا۔ درخواست میں صوبائی حکومت نے مؤقف اپنایا کہ سرحد پر بھی سازشیں ہورہی ہیں جبکہ قبائلی اضلاع میں پہلی بار ہونے والے انتخابات میں سیاسی قیادت کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں، ایسی صورتحال اور حالات میں امیدوار انتخابی مہم نہیں چلا سکتے کیونکہ انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شوکت یوسفزئی کا کہنا تھاکہ الیکشن کمیشن کی طرف سے تاحال کوئی جواب موصول آیا البتہ قوی امکان ہے کہ انتخابات ک20 دن کیلئے ملتوی ہو جائیں گے۔