Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
منی لانڈرنگ کیس، زرداری کے قریبی دوست کو وعدہ معاف گواہ بنانے کی تیاری | زرائع نیوز

منی لانڈرنگ کیس، زرداری کے قریبی دوست کو وعدہ معاف گواہ بنانے کی تیاری

اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی دوست اور دستِ راز انور مجید کو سپریم کورٹ سے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت ہوئی جس میں پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے قریبی دوست عدالتی حکم پر پیش ہوئے۔

دوران سماعت آصف زرداری کے قریبی دوست اور اومنی گروپ کے مالک انور مجید اپنے 4 بیٹوں کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس نے انور مجید کے وکیل شاہد حامد کی ضمانت قبل از گرفتاری کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ہم نے گرفتار کرنے کا کہا ہے اور نہ گرفتاری روکنے کے احکامات دیے۔

جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ ایف آئی اے انور مجید کو گرفتار کرنا چاہتی ہے تو کر لے، یہ اُسی کی صوابدید ہے کہ وہ کیا کرتی ہے۔

انور مجید کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ وقت دیا جائے ہم اس معاملے پر بحث کریں گے جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہم نے جے آئی ٹی بنانی ہے، کسی نے بحث کرنی ہے تو آجائے۔

https://zaraye.com/money-laundering-case-hearing-in-sc/

اس موقع پر انور مجید کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انور مجید اور دیگر کے نام ای سی ایل میں ہیں، یہ باہر نہیں جاسکتے۔

اس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ان کے نام کس نے ای سی ایل میں رکھنے کے لیے کہاَ جس پر ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ عدالتی حکم میں موجود ہے کہ ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔

https://zaraye.com/million-rupees-transfer-from-local-govt-accounts-to-personal-ac/

عدالت نے انور مجید فیملی کو شامل تفتیش ہونے اور ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ اس کے بعد انور مجید اور ان کے ایک بیٹے کمرہ عدالت کے باہر نکلے تو ایف آئی اے کی جانب سے انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کو ملنے والی اطلاع کے مطابق بیرونِ ملک میں مقیم اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے پر آمادہ ہوگئے ہیں۔

https://zaraye.com/money-laundering-case-police-harass-witness/

دوسری جانب ملزم یا کسی بھی ادارے کے اہلکار نے وعدہ معاف گواہ بننے کے حوالے سے تردید یا تصدیق نہیں کی۔