کراچی: تحریک انصاف کے رہنما اور نومنتخب گورنر سندھ عمران اسماعیل بینک ڈیفالٹر نکلے، انہوں نے بینک سے قرضہ لے کر اب تک ادا نہیں کیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے الیکشن میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی حیران کن تفصیل سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
فیصل واؤڈا کے بینک ڈیفالٹر اور تحریک انصاف کے دو نومنتخب اراکین کے مختلف مقدمات میں اشتہاری ہونے کے بعد نومنتخب گورنر سندھ کے حوالے سے بھی حیران کُن انکشاف سامنے آیا۔
https://zaraye.com/pti-2nd-candidate-wanted/
دستاویز کے مطابق عمران اسماعیل نے بینک سے قرضہ لیا اور اُسے اب تک ادا نہیں کیا، اسٹیٹ بینک کی ای سی آئی بی رپورٹ میں بھی وہ بینک ڈیفالٹر ہیں۔

بیکنگ کورٹ نے بھی عمران اسماعیل کو ڈیفالٹر اور اشتہاری بھی قرار دیا۔

دوسری جانب نومنتخب گورنر سندھ نے اس حوالے سے کسی بھی قسم کے الزام کو یکسر مسترد کردیا، اُن کا کہنا ہے کہ سیاسی مقاصد کے لیے پرانی چیزیں سامنے لائی جارہی ہیں۔
https://zaraye.com/pti-candidate-na-254/
https://zaraye.com/pti-firdous-shamim-naqvi-is-a-facilitator-builder-mafia/
واضح رہے کہ عمران اسماعیل 1996 سے تحریک انصاف سے وابستہ ہیں، آپ کا شمار معروف کاروباری شخصیات میں ہوتا ہے، سیاسی وابستگی کے بعد عمران اسماعیل نے اپنے کاروبار پر بہت کم توجہ دی۔
