Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
یوکرینی صدر نے مسلمان سپاہیوں کے لئے افطار پارٹی کا اہتمام کیا ! | زرائع نیوز

یوکرینی صدر نے مسلمان سپاہیوں کے لئے افطار پارٹی کا اہتمام کیا !

نیو یارک: یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے جمعہ کے روز ایک رمضان افطار ضیافت کا اہتمام کیا۔ اس تقریب سےخطاب میں انہوں نے کریمیا کو روس سے چھڑانے کا عہد کیا۔روس نے 2014 میں بحیرہ اسود سے متصل کریمیا پر قبضہ کر لیا تھا اور ایک ریفرنڈم میں اس کا الحاق بھی کر لیا،تاہم اس قبضے کی کیف اور اس کے مغربی اتحادیوں نے مذمت کی تھی۔
زیلنسکی نے یوکرینی مسلم رہ نماؤں اور مسلم ممالک کے سفیروں سے کہا کہ روس کی یوکرین کو غلام بنانے کی کوشش بالکل کریمیا پر قبضے کے ساتھ شروع ہوئی۔ یہ کوشش کریمیائی تاتاروں اور کریمیائی مسلمانوں کی آزادی کو دبانے کے لیے شروع کی گئی تھی۔تاتاریوں نے جو کریمیا کی 20 لاکھ آبادی کا 12 سے 15 فیصد کے درمیان ہیں نے بڑے پیمانے پر 2014 کے ریفرنڈم کا بائیکاٹ کیا۔
اس کے بعد ماسکو نے مجلس کو کالعدم قرار دے دیا۔ کریمیا کی مسلم تاتاری اقلیت کی روایتی اسمبلی کو ایک انتہا پسند تنظیم قرار دیا۔زیلنسکی نے یوکرین کے متعدد مسلمان فوجیوں کو ایوارڈ دینے سے پہلے کہا کہ یوکرین یا دنیا کے لیے کریمیا پر قبضے کو ختم کرنے کے علاوہ کوئی متبادل نہیں ہے۔ ہم کریمیا واپس جائیں گے۔زیلنسکی نے دارالحکومت کیف کے مرکز کے نواح میں ایک مسجد میں یہ اعلان بھی کیا کہ یوکرین نے سرکاری افطار کی میزبانی کی ایک نئی روایت شروع کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ “یوکرین ہمارے ملک کے مسلمانوں اور دنیا کے تمام مسلمانوں کا شکر گذار ہے جو ہماری طرح امن اور برائی سے تحفظ کے لیے تڑپتے ہیں۔