راولپنڈی: اطلاعات ہیں کہ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی کی والدہ انتقال کرگئیں۔
اُن کے انتقال پر سیاسی و سماجی شخصیات نے اظہارِ افسوس کیا، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی تعزیتی پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے مرحومہ کی مغرفت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر و جمیل کی دعا کی۔
ذرائع نیوز کی ٹیم کا ایک ایک فرد کی جانب سے جنرل فیض حمید کوتعزیت پیش کرتا ہے، ماں کا دنیا سے گزر جانا جتنا بڑا سانحہ ہے اُس کا خلا کبھی پورا نہیں ہوسکتا، ماں وہ ہستی ہے جس کے قدموں تلے رحمت ہے جس کا سر پر ہاتھ پھیرنا ہی اولاد کے لیے کافی ہوتا ہے۔
ہم اس بات کا اندازہ کرسکتے ہیں کہ جنرل فیض حمید اس وقت سوگوار ہوں گے، ہم اُن سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ خدائے ربِ ذوالجلال آپ کی والدہ ماجدہ کو راحت و سکون نصیب کرے، اللہ مرحومہ کی مغفرت کرے اور آپ کو بھی صبر جمیل عطا فرمائے۔
