Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بھارتی اداکارہ الیانا ڈی کروز کی طبیعت خراب، اسپتال میں داخل | زرائع نیوز

بھارتی اداکارہ الیانا ڈی کروز کی طبیعت خراب، اسپتال میں داخل

ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ الیانا ڈی کروز جنہیں ناسازی طبع کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، انہوں نے اپنی صحت کے حوالے سے تازہ ترین اپ ڈیٹ دیتے ہوئے بتایا کہ اب وہ بالکل ٹھیک ہیں۔

الیانا ڈی کروز کے مطابق انہیں صحت کے نامعلوم مسائل کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔2012 کی فلم ’برفی‘ سے شہرت حاصل کرنے والی الیانا نے اپنے انسٹا گرام اسٹوریز پر بتایا کہ اب وہ مکمل طور پر صحتیاب ہوچکی ہیں۔

36 سالہ الیانا نے یہ نہیں بتایا کہ انہیں ہوا کیا تھا جس کے باعث انہیں اسپتال میں داخل کرانا پڑا۔ الیانا کافی عرصے سے فلمی پروجیکٹس سے دور ہیں اور آخری بار وہ ابھیشک بچن کے ساتھ ’دی بگ بٴْل‘ میں نظر آئی تھیں۔

2017 میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ وہ خودکشی پر مبنی خیالات سے نبرد آزما ہیں، جس کے بعد انہوں نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ انہوں نے یہ ضرور کہا تھا لیکن میرا مطلب مثبت حوالے سے تھا، مجھے بہت غصہ آیا کہ اسے بالکل الگ تناظر میں پیش کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے وجود اور جسمانی حوالے سے کچھ مسائل ہیں اور ایسا غالباً 12 برس کی عمر سے ہے، اس معاملے کا ایک پہلو یہ ہے کہ میں اپنے حوالے سے بہت حساس ہوں۔