بدترین مہنگائی کے خلاف فرنیچر مارکیٹوں میں احتجاجی مظاہرے جاری

کراچی: بدترین مہنگای اور فریچر کے میٹیریل کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے کے خلاف فرنیچر کے تاجر احتجاجا سڑکوں پر نکل آئے ملک بھر کی فرنیچر مارکیٹوں میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں ۔

اس سلسلے میں فرنیچر کے سامان کے مینوفیکچرز کی من مانیوں اور اجارہ داری کے خلاف آرام باغ فرنیچر مارکیٹ کے تاجر سراپا احتجاج بن گے ایم اے جناح روڈ پر دھرنا حکومت اور مصنوعی مہنگای کے ذمے داران کے خلاف شدید نعرے بازی منگل کی سہ پہر خالقدینا ہال ایم اے جناح روڈ پر آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین اور آرام باغ فرنیچرمارکیٹ ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی عتیق میر کی قیادت میں کیے گے مظاہرے میں مہنگای کے متاثرین اور مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ خود بھی ایسے اقدامات سے گریز کرے جس سے مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے اور مصنوعی مہنگائی کے ذمے داران کی من مانیوں کی بھی روک تھام کی جائے۔

اس موقع پر تاجر رہنما اکرم رانا، احسان گجر، عمران خان، شریف میمن، ضیا عمر سہگل، انجم موسانی، فرحان سعید اور دیگر نے بھی خطاب کیا عتیق میر نے اعلان کیا کہ فرنیچر کے کاروبار کو تباہ کرنے والے اجارہ داروں کے خلاف احتجاجی تحریک جاری رہیگی اور اگلے مرحلے میں مانی اور خودساختہ قیمتیں بڑھانے والی کمپنیوں کی مصنوعات کا مکمل بایکاٹ کیا جایگا انھوں نے فوم، ہارڈ ویئر، شیشہ، پارٹیکل بورڈ، ہارڈ بورڈ، پلاسٹک، لکڑی، لوہا، ریگزین، اسٹیل پائپ، صوفے کا کپڑا، لاسانی بورڈ، رنگ اور پالش کے سامان سمیت فرنیچر میں استعمال ہونے والے ہر سامان کے مینوفیکچررز، ہولسیلرز اور ریٹیلرز کو خبردار کرتے ہوے کہا ان کے ظلم و ذیادتیوں کے خلاف احتجاج کا سلسلہ تیز تر کیا جاے گا جو کہ فرنیچر انڈسٹری کی تباہی کے ذمے دار ہیں انکی من مانیوں کے نتیجے میں فرنیچر کے کاروبار سے منسلک تاجر اور لاکھوں خاندان بیروزگاری اور فاقہ کشی کا شکار ہورہے ہیں ۔

انھوں نے مصنوعی مہنگائی مسلط کرنے والے مافیاز کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر انھوں نے اپنا قبلہ درست نہ کیا اور قیمتوں میں من مانے اضافے کے سلسلے کو لگام نہ دی تو ہم ان کی مصنوعات کا مکمل کا بائیکاٹ اور ان کے خلاف احتجاج کے دائرہ کار کو وسیع تر کرنے پر مجبور ہونگے۔