Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
قطر کی حمایت میں‌ طیب اردگان کا اہم اقدام | زرائع نیوز

قطر کی حمایت میں‌ طیب اردگان کا اہم اقدام

استنبول(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب اور خلیجی ممالک کی جانب سے قطر کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کے بعد ترکی نے قطر میں موجود ائر بیس پر اپنے 3ہزار فوجی جلد از جلد تعینات کرنے کی تیاری پکڑ لی ہے اس حوالے سے ترک پارلیمان نے قطر کے ساتھ عسکری معاہدے کی توثیق کردی ہے جس کے بعد ترکی بوقت ضرورت اپنے فوجی دستے قطر میں قائم اپنے ائر بیس پر تعینات کرسکے گا۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ترکی اور قطر میں فوجی تعاون سے متعلق یہ معاہدہ پرانا ہے لیکن اس پر خطے کے بدلتے ہوئے حالات کو دیکھتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر عمل درآمد کیے جانے کے امکانات ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق ترک ماہرین قانون نے پارلیمان میں ایک نیا بل منظور کر لیا ہے جس کے تحت ترکی اپنے فوجیوں کو قطر ائر بیس پر تعینات کرے گا۔ترک حکام کے مطابق یہ فیصلہ خلیجی ریاست کی تنہائی دور کرنے اور اس کی حمایت کے لئے کیا گیا ہے۔ترک قانون ساز نے دو بلوں کے مسودے تیار کئے تھے جن کے تحت قطر اور ترکی کے درمیان فوجی تعاون بڑھانے اور قطر میں موجود ترک ائر بیس پر مزید فوجی تعینات کرنے کی راہ ہموار کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ترک اور قطر حکومت مصر اور شام میں سیاسی جدوجہد کرنے والی جماعت اخوان المسلمون کے حامی ہیں۔مشرق وسطیٰ کے ممالک کی جانب سے قطر کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے پر طیب اردگان کا کہنا تھا کہ قطر کو سفارتی طور پر تنہا کرنا کسی مسئلے کا حل نہیں ہے بلکہ یہ مسائل کو مزید بڑھاوا دے گا۔