قطر کا اعلیٰ‌ وفد لاہور پہنچ گیا

ٹ:

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر قطر کے سیکرٹری عبد الہادی منا الھجری خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچ گئے ہیں۔ امیر قطر کا خصوصی پیغام لے کر وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق امیرقطر کے سیکریٹری عبدالہادی منا الھجری خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچ گئے ہیں۔ڈی جی پروٹوکول نے ایئرپورٹ پرقطری وفد کا استقبال کیا۔سیکرٹری کے ساتھ 5دیگراہم  افراد بھی قطری وفد میں شامل ہیں جبکہ وفد کے ارکان آج امیر قطر کا خصوصی پیغام وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو دیں گے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت متحدہ عرب امارات نے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات سمیت تمام تعلقات کو منقطع کر دیا گیاہے جبکہ دوسری جانب ترک صدر طیب اردگان قطر کے سعودی عرب اور یو اے ای کے ساتھ تعلقات کو بہتر کرنے کیلئے ثالثی کا کردار ادا کرنے کیلئے متحرک ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: