Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
عسکری اداروں کے افسران کے خلاف بات کرنے پر عمران کے خلاف ایک اور مقدمہ درج | زرائع نیوز

عسکری اداروں کے افسران کے خلاف بات کرنے پر عمران کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں تھانہ رمنا میں ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔عمران خان پر عسکری اداروں کے افسران کے خلاف بات کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
عمران خان کے خلاف ایف آئی آر 6 اپریل کو درج کی گئی جس کے مطابق انہوں نے اپنی تقریر میں فوجی افسران کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے۔ایف آئی آر کے مطابق عمران خان نے فوجی افسران اور ان کے اہلخانہ کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا۔
عمران خان کے خلاف ایف آئی آر مجسٹریٹ منظور احمد کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔